23 ستمبر 2014 - 10:26
 مصری فوج کے حملے میں اخوان المسلمین کے دو رکن ہلاک

مصر میں سیکورٹی اہلکاروں نے اخوان المسلمین کے دو افراد کو ہلاک کردیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے پیر کی رات صوبہ جیزہ میں حکومت مخالف مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو مظاہرین ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس حملے میں فائرنگ کےنتیجے میں ایک خاتون اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مصری شہر ناہیا، غربیہ، اسماعیلیہ اور کلیوبیہ میں راتوں کو حکومت مخالف مظاہروں میں ملک کی سیاسی صورت حال کے ساتھ ہی اقتصادی مسائل پر احتجاج کیا جاتا ہے۔

.......

/169